ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31  سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی۔
عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت 102 ممالک کے رہنما ترکیہ میں اکھٹے ہوگئے، ترک صدر رجب طیب اردوان اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرس نے وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔
انطالیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی) کی 31ویں کانفرنس (کوپ 31) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔