پاکستان کی برآمدات میں 13 ماہ میں 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ افغان ٹرانزٹ آمدن میں 13 ماہ میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق پاکستان کی ایرانی کوریڈور سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔ مالی سال 25-2024 میں برآمدات 38 کروڑ ڈالر تھیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ٹرانزٹ لاگت، وقت میں اضافے سے گوشت اور فارماسیوٹیکلز کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔  وسطی ایشیائی ریاستوں نے ترکیے مرکز مڈل کوریڈور کی طرف رخ کرلیا۔