وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کرپشن کو کسی سازش کے ساتھ لنک نہ کیا جائے۔ 
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اشارہ کریں گے تو ہم استعفیٰ دیدیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے ڈپٹی کمشنر موجود تھیں کوئی مسئلہ نہیں تھا بہتر ورکنگ کوآرڈینشن تھی، ڈیڑھ سال پہلے ہماری بات ہوئی تھی ہم نے کہا تھا ایسا ڈی سی لگائیں جن کا اربن ڈیولپمنٹ کا تجربہ ہو، جب ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی ہوگئی تو ہم نے کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا۔