ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ آئینہ دکھایا تو عظمیٰ بخاری برا ہی مان گئیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری سالک کے سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ذاتی حملے شروع کر دیے۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا سیاسی کمزوری کا اظہار ہے، بے سروپا الزامات کے باوجود چوہدری سالک نے تہذیب اور شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا۔
اس سے قبل پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک نے ایک ہفتے بعد بھی مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دیا، مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر جائیں۔