National
خوشاب: بریک فیل ہونے پر ڈرائیور فرار، مسافر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر 25 افراد کی جان بچالی
پنجاب کے ضلع خوشاب میں بریک فیل ہونے پر ڈرائیور بس سے کود گیا، مسافر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر 25 افراد کی جان بچالی۔
مصنف fahad168K بار پڑھا

پنجاب کے ضلع خوشاب میں بریک فیل ہونے پر ڈرائیور بس سے کود گیا، مسافر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر 25 افراد کی جان بچالی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیل چوک کے قریب ڈھلوان پر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی کی طرف بڑھنے لگی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی سے چھلانگ لگا کر بھاگ گیا تھا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر نے بس کے کھائی کی طرف بڑھنے پر اس کا اسٹیئرنگ سنبھالا، مسافر نے بس کو پہاڑی سے ٹکرا کر روکا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔



