National
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان، لطیف کھوسہ کی 3 گھنٹے طویل ملاقات
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تک طویل ملاقات ہوئی۔
مصنف fahad79K بار پڑھا

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تک طویل ملاقات ہوئی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی، دونوں وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اور متفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بشری بی بی بھی موجود تھیں۔
وکلاء نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلوؤں پر بھی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، دونوں وکلاء کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر کروائی گئی۔



