پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 46ویں مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی۔ 
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے، مقابلوں میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔