National
کراچی: یونیورسٹی روڈ پرطلبہ سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار، چھینے گئے موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر طلبہ سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، چھینے گئے موبائل، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
مصنف fahad152K بار پڑھا

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر طلبہ سے لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، چھینے گئے موبائل، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف طلبہ کو لوٹنے کی کئی شکایات درج ہیں۔
ملزم اسلحہ کے زور پر طلبہ سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر سامان چھیننے میں ملوث ہے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔



