National
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو ہم بہتری کی جانب پیشرفت دیکھ رہے ہیں، ملک عامر ڈوگر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج کی ملاقات کو ہم بہتری کی جانب پیشرفت دیکھ رہے ہیں، ایک سال بعد سلمان صفدر کے بعد دوسرا شخص آج بانی پی ٹی آئی سے ملا ہے۔
مصنف fahad102K بار پڑھا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آج کی ملاقات کو ہم بہتری کی جانب پیشرفت دیکھ رہے ہیں، ایک سال بعد سلمان صفدر کے بعد دوسرا شخص آج بانی پی ٹی آئی سے ملا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سلامتی کی فکر ہے، ملاقات میں ظاہر ہے حالات حاضرہ پر بھی گفتگو ضرور ہوئی ہوگی، صوبائی حکومت چھینی گئی، وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ہمارے ارکان اسمبلی زیر حراست ہیں، امید کرسکتے ہیں کہ کوئی نہ کوئی سیاسی راستہ نکلے گا اور نکلنا چاہیے، جدوجہد مسلسل عمل ہے ایک دو دن کی بات نہیں نتائج آنے میں وقت لگتا ہے، پانچ سال سے ہماری جدو جہد چل رہی ہے۔



