آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انسپکٹر جاوید ابڑو کے قاتلوں کو ملک اور صوبے میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جاوید ابڑو قتل کیس کی تفتیش میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزمان تک پہنچنے کے دوران جاوید ابڑو کے بھائی کے قتل کیس میں بھی مدد ملی ہے۔