National
موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب وین میں آتشزدگی، مسافر محفوظ
موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب وین میں آگ لگ گئی، ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی وین میں 11 بچوں سمیت 32 مسافر تھے۔
مصنف Sajid Ansari128K بار پڑھا

موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب وین میں آگ لگ گئی، ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی وین میں 11 بچوں سمیت 32 مسافر تھے۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری پر شرق پور کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔
لاہور سے ملتان جانے والی وین میں 11 بچوں سمیت 32 مسافر سوار تھے۔



