سعودی کاروباری وفد نے بلوچستان سرمایہ کاری و تجارتی بورڈ کے وفد سے ملاقات کی۔
سعودی کاروباری وفد نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں میں دلچپسی کا اظہار کیا۔
سعودی وفد کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سعودی عرب میں بلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کے روزگار کے لیے اقدامات تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔