چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ بانی کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ دہراتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ بانی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے  شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالتی حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔