National
انطالیہ کوپ کانفرنس، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، دو طرفہ امور پر گفتگو
انطالیہ ترکیہ میں کوپ 31 کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم کی سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔
مصنف ایاز اکبر163K بار پڑھا

انطالیہ ترکیہ میں کوپ 31 کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم کی سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی۔
شہباز شریف کی بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان، اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد اور فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام کیساتھ حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم نے فلسطینی موقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔



