National
گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے کیس میں پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔
مصنف ارفع فیروز ذکی181K بار پڑھا

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے کیس میں پراسیکیوشن کے 10 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نوید حسین کا کہنا تھا کہ یہ حساس نوعیت کا کیس ہے، روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے۔



