National
امریکا ایران تنازع، خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ ہوئی، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بریفنگ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں امریکا ایران تنازع کے پاکستان کی خلیجی ممالک سے تجارت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
مصنف Shaukat Pirzada171K بار پڑھا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں امریکا ایران تنازع کے پاکستان کی خلیجی ممالک سے تجارت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سیکریٹری تجارت جواد پال نے پاکستان کی خلیجی ممالک کو برآمدات پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ امریکا ایران تنازع کے دوران پاکستان کی خلیجی ممالک کو برآمدات میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
بریفنگ کے مطابق مارچ تا جون 2026 خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32.3 فیصد کمی ہوئی، مارچ تا جون 2025 خلیجی ممالک کو برآمدات 98 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھیں۔



