پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2026ء) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میںگیارہ سے 14 نومبر کے دوران بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے، جبکہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے، حساس مقامات، ندی نالوں اور دریاؤں کی نگرانی، نکاسی آب کے نظام کی صفائی اور ریسکیو ٹیموں کو تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ہنگامی صورتحال میں عوام سے ہیلپ لائن 1700 جبکہ پنجاب میں 1129 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔