National
اسمارٹ میٹرز سے بجلی چوری، اووربلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی: احد چیمہ
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
مصنف Abdullah142K بار پڑھا

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ڈسکوز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری، مشیر برائے نجکاری اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ڈسکوز کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کےلیے فنڈز کے انتظام پر غور کیا گیا۔ اسمارٹ میٹرنگ نظام کےلیے فنڈز کے انتظام میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔



