وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ڈسکوز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری، مشیر برائے نجکاری اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ڈسکوز کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کےلیے فنڈز کے انتظام پر غور کیا گیا۔ اسمارٹ میٹرنگ نظام کےلیے فنڈز کے انتظام میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔