National
اسعد محمود نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جواب جمع کرادیا
سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
مصنف Aqib Ali198K بار پڑھا

سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ نیب ترامیم کے بعد کسی سرکاری کام، منصوبے یا اسکیم کے طریقہ کار کی خامیوں پر نیب قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ اسعد محمود پر نیب آرڈیننس کی شق 4 اور 9 کا اطلاق نہیں ہوتا۔
نیب نے استفسار کیا تھا کہ پاکستان پوسٹ میں 2646 اسامیوں پر 4252 بھرتیاں کیسے کی گئیں؟



