سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کررہی ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ اپوزیشن آرٹیکل 213(2A) کی خلاف ورزی کر رہی ہے، چیف الیکشن کمشنر کی مدت ختم ہوئے 22 ماہ گزر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت 26 جنوری 2025 کو ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کر رہی۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ آئین کے تحت نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر عہدے پر برقرار رہتے ہیں۔