گوجرانوالہ سے آنے والی بچوں کی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ پیش آیا ہے۔
مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق حادثے کے زخمی ٹی ایچ کیو مری منتقل کیے گئے ہیں جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی ہے۔