National
علی پرویز ملک سستی ایل این جی کیلئے قطر پہنچ گئے
حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگے اسپاٹ کارگوز کے بجائے قطر سے سستی ایل این جی مل جائے۔
مصنف Aqib Ali143K بار پڑھا

حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگے اسپاٹ کارگوز کے بجائے قطر سے سستی ایل این جی مل جائے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے۔ جہاں وہ سردیوں میں ایل این جی کے حصول پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی کوشش ہے مہنگے اسپاٹ کارگوز کی بجائے قطر سے سستی ایل این جی مل سکے۔
پاکستان کے قطر کے ساتھ ایل این جی سپلائی کے لمبی مدت کے 2 معاہدے ہیں، آبنائے ہرمز کی بندش سے قطر سے معاہدوں کے تحت ایل این جی کارگوز کا حصول انتہائی محدود ہے۔



