National
پی پی پی کی حکومت اور فضل الرحمان کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرانے کی پیشکش
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
مصنف وقار ستی157K بار پڑھا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے حکومت اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بڑھتی سیاسی کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
صحافیوں سے گفتگو میں پی پی پی کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سیاسی چیلنجز کا حل سیاسی مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت اور جے یو آئی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ہم سیاسی مفاہمت کا فروغ چاہتے ہیں۔



