وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کےلیے ترکیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی نے کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کوپ 31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کےلیے عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات پر زو دیں گے۔
وزیر اعظم طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔