National
دسمبر، جنوری کی ایل این جی سپلائی کیلئے آنے والی بڈز کھول دی گئیں
دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کے لیے آنے والی بڈز کھول دی گئیں۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے کارگوز کی بولیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
مصنف سیف رحمٰن132K بار پڑھا

دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کے لیے آنے والی بڈز کھول دی گئیں۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے کارگوز کی بولیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
دستاویز کے مطابق ایک ایل این جی کارگو سپلائی کے لیے 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے تک بولی موصول ہوئی۔ یہ کارگو 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا ہوگا۔
پی ایل ایل دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر عالمی کمپنیوں کی طرف سے تین بڈز موصول ہوئیں۔ 14 سے 26 دسمبر کی ڈلیوری کے کارگو کے لیے دو بڈز موصول ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق 14سے 26 دسمبر کے کارگو کے لیے کم سے کم 24 ارب 43 کروڑ 39 لاکھ روپے کی بولی موصول ہوئی۔ دسمبرکے لیے دوسری بولی27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے کی موصول ہوئی۔



