National
کراچی، لیاری کلاکوٹ سے بلال پپو گروپ کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ سے بلال پپو گروپ کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
مصنف Raza Muhammad162K بار پڑھا

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ سے بلال پپو گروپ کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اذان اور یحییٰ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بلال پپو گروپ سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان 2022 میں انسپکٹر چاند خان نیازی کے قتل کے مقدمے میں مفرور و اشتہاری تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر کے قتل کے مقدمے میں بھی ملوث قرار ہوگئے۔



