کراچی کے صنعتی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 73 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے، میئر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی بہتری سے کاروباری سرگرمیوں، روزگار اور برآمدات کو فروغ ملے گا، منصوبے پر 73 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔