شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران میزائل، دھماکا خیز مواد و دیگر آلات برآمد کر لیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں مزید 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کر لی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کر لی گئی، جبکہ حسو خیل میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 14 ٹارگٹ مقامات کلیئر کر دیے گئے۔