National
کراچی پریس کلب: سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ٹیم بلیوز نے اپنے نام کر لیا
کراچی پریس کلب سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کے پی سی بلیوز نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں کے پی سی بلیوز نے فوٹوگرافرز الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
مصنف Naila Abbas169K بار پڑھا

کراچی پریس کلب سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کے پی سی بلیوز نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں کے پی سی بلیوز نے فوٹوگرافرز الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
کے پی سی بلیوز کے فاسٹ بولرز زاہد غفار، شامیر خان، راؤ افنان اور ارشاد سنجرانی کی نپی تلی بولنگ کے سامنے فوٹوگرافرز الیون کی ٹیم سنبھل نہ سکی۔
کے پی سی بلیوز کے کپتان ثاقب صغیر کو مسلسل 3 نصف سنچریاں اسکور کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پریس کلب کے راستوں کی بندش، آزادی اظہار اور احتجاج کے حق پر سوالات


