National
تحریکِ تحفظِ آئین کی مولانا فضل الرحمٰن کی کردارکشی مہم کی مذمت
تحریکِ تحفظِ آئین کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے خلاف کردارکشی کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مصنف Naila Abbas176K بار پڑھا

تحریکِ تحفظِ آئین کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے خلاف کردارکشی کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کسی بھی جمہوری معاشرے کا حسن ہے، اختلافِ رائے کی آڑ میں کسی کو نشانہ بنانا مذہبی، اخلاقی اور معاشرتی روایات کے منافی ہے۔
34 سالہ سیاسی زندگی میں مجھ پر کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں: مولانا فضل الرحمان


