National
جس پر تشدد کیا اسی بچی سے مالدار دکاندار کو تھپڑ لگوائے: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار پنجاب کی حکومت کسی غریب اور محنت کش کے ساتھ کھڑی ہے، طاقت اور پیسے کا غرور اب نہیں چلے گا، کسی بااثر شخص کی جرأت نہیں کہ وہ غریب پر ہاتھ اٹھائے، ایک دکاندار نے بچی پر تش
مصنف Naila Abbas181K بار پڑھا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار پنجاب کی حکومت کسی غریب اور محنت کش کے ساتھ کھڑی ہے، طاقت اور پیسے کا غرور اب نہیں چلے گا، کسی بااثر شخص کی جرأت نہیں کہ وہ غریب پر ہاتھ اٹھائے، ایک دکاندار نے بچی پر تشدد کیا تو میں نے بچی کو تھانے بلا کر حکم دیا کہ اس مال دار شخص کو زور دار تھپڑ مارو۔
جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جو نوجوانوں کی مدد کر رہا ہے، پنجاب کے سرکاری اسکول نجی اسکولوں سے بہتر ہیں، میں نے صرف بڑے شہروں میں ترقیاتی کام ہونے کی روایت ختم کر دی ہے، اب لاہور کی طرح راجن پور اور منڈی بہاؤالدین میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز 


