ترجمان اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ گورنر سرخیل بنا ہوا ہے، پیپلز پارٹی واضح کرے جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کے درمیان وہ کہاں ہے؟
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے کمیٹی کا آج اجلاس ہوگا۔ کمیٹی ارکان میں کامران مرتضیٰ، سلمان اکرم، مصطفیٰ نواز کھوکر شامل ہیں۔
ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جن جماعتوں سے مشاورت ہوئی اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ اے پی سی سے متعلق جن جماعتوں سے رابطہ نہیں ہوا اس پر بات ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے مشاورت ہونی ہے۔