پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔ 
لاہور سے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو مختلف طبی ٹیسٹوں کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی طبیعت چند روز قبل کوٹ لکھپت جیل میں ناساز ہوگئی تھی اور وہ بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے پر اچانک گر پڑے تھے۔