National
سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ گھر تعمیر کرلیے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔
مصنف Aqib Ali72K بار پڑھا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔
کراچی میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ری ہیبلیٹیشن کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کےلیے 23 اضلاع میں 21 لاکھ موسمیاتی اثرات سے محفوظ گھر بنانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر شدہ ہر گھر جیو ٹیگڈ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ساتھ تصدیق شدہ ہے، سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی خواتین کی خودمختاری ہے۔



