لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 09 نومبر 2026ء ) فیصل آباد میں دکان مالک نے کرایہ نہ ملنے پر سیلز گرل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے جواب میں سیلز گرل نے پولیس کی زیرحراست ملزم پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ واقعے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں خبردار کیا کہ اگر کوئی کسی غریب یا کمزور پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو اب جواب کے لیے بھی تیار رہے۔ کوئی بھی شخص، خواہ وہ کتنا ہی امیر، بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، اب کسی عام شہری کو دھمکا یا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اگر کوئی کسی غریب یا کمزور پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو اب جواب کے لیے بھی تیار رہے۔ کوئی بھی شخص، خواہ وہ کتنا ہی امیر، بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، اب کسی عام شہری کو دھمکا یا نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وزیر اعلی کمزور اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے… https://t.co/RPEvBBFcVL— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 9, 2026 وزیر اعلی کمزور اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔ اب امیر کو غریب پر اور طاقتور کو کمزور پر ظلم کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں ملے گی۔ حکومت جواب دے گی! یاد رہے کہ آج شام کو فیصل آباد کے ایک مقامی شاپنگ مال میں دکان کا کرایہ نہ ملنے پر دکان کے مالک نے سیلز گرل پر تشدد کیا۔ واقعے کے مطابق مقامی شاپنگ مال میں جب دکان مالک حامد کرایہ لینے لئے دکان پر آیا، اور دکاندار کے نہ ملنے پر وہاں موجود سیلز گرل پر وحشیانہ تشدد کیا۔ ملزم حامد نے غصے میں آکر سیلز گرل کو دھمکیاں اور گالیاں دینا شروع کردیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کی جانب سے روکنے پر ملزم حامد نے سیلز گرل پر بدترین تشدد کیا۔