Entertainment
سلمان خان کی طرح خود کو ایک بڑا کمرشیل ہیرو نہیں سمجھتا، ذوالقر سلمان
جنوبی بھارت کی ملیالم اور تیلگو فلموں کے اسٹار اور بہت زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شمار ہونے والے ذوالقر سلمان نے اپنا موازنہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بڑا کمرشل ہیرو نہیں س
مصنف Shaukat Pirzada170K بار پڑھا

جنوبی بھارت کی ملیالم اور تیلگو فلموں کے اسٹار اور بہت زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شمار ہونے والے ذوالقر سلمان نے اپنا موازنہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک بڑا کمرشل ہیرو نہیں سمجھتے اور کمرشل سنیما کو اپنے لیے ایک مشکل میدان تصور کرتے ہیں۔
سیتا رامم، لکی بھاسکر، مہانتی، بنگلور ڈیز اور چارلی کے ذریعے ذوالقر سلمان نے مداحوں کی بڑی تعداد میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ تاہم انھوں نے حال ہی میں شہرت اور اسٹارڈم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود کو ایک بڑا کمرشل ہیرو کیوں نہیں سمجھتے۔



