بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 1 ماہ بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے انسدادِ منظم جرائم قانون (ایم سی او سی اے) کے تحت قائم خصوصی عدالت کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کم عمر ہے۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کم عمر ملزم کو مزید کارروائی کے لیے جووینائل جسٹس بورڈ (JJB) کے سامنے پیش کیا جائے۔
ٹائیگر شروف فائرنگ معاملہ، ممبئی پولیس کی فلمی ستاروں کیلئے ایڈوائزری جاری