Entertainment
سمے رائنا یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تخلیق کار بن گئے
بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رائنا نے یوٹیوب پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ دنیا بھر میں یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے پہلے تخلیق کار بن گئے ہیں۔
مصنف fahad175K بار پڑھا

بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رائنا نے یوٹیوب پر ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ دنیا بھر میں یوٹیوب پر 10 لاکھ چینل ممبرز حاصل کرنے والے پہلے تخلیق کار بن گئے ہیں۔
گوگل انڈیا بلاگ پر جاری بیان کے مطابق سمے رائنا نے اپنے منفرد انداز اور پروگرام ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے ذریعے لاکھوں ناظرین کو اپنے چینل سے جوڑا۔
سمے رائنا کے یوٹیوب پر اس وقت 12.4 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ جون 2026 میں ہی بھارت میں 12 لاکھ سے زائد صارفین نے کم از کم ایک یوٹیوب چینل کی ممبرشپ خریدی، جبکہ بھارتی تخلیق کاروں کی ممبرشپ سے آمدن میں سالانہ بنیاد پر 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
سمے رائنا، رنویر الہ آبادیہ پر معذور افراد سے متعلق تبصروں پر مقدمات ختم کرنے کا حکم
سمے رائنا اور میدھا شنکر نے دسمبر میں شادی کی افواہوں کو مسترد کردیا


