World
واشنگٹن: پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کا UNGA 81 کی کوریج کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن (PAPA) کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کی کوریج کے لیے پاکستان سے امریکا آنے والے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشایئے کا اہتمام کیا
مصنف راجہ زاہد اختر خانزادہ72K بار پڑھا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن (PAPA) کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کی کوریج کے لیے پاکستان سے امریکا آنے والے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشایئے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان اور امریکہ میں مقیم صحافیوں، میڈیا نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائی، عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی و سلامتی کی صورتحال، پاکستان کے مؤقف اور صحافت کو درپیش نئے چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



