ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے جنگ کا خاتمہ اب بھی ممکن ہے، ایران اب بھی تنازع کے حل کیلئے سفارتی راستے کا خواہاں ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو آئندہ جنگ کا راستہ روکے، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گا۔