سعودی عرب میں پاکستانی شہری منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے الشرقیہ میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیاہے ،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق الشرقیہ ریجن میں مجاہدین کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر 2026ء) سعودی حکام نے الشرقیہ میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیاہے ،جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق الشرقیہ ریجن میں مجاہدین کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے گشتی دستوں نے ایک پاکستانی باشندے کو نشہ آور مادہ میتھامفیٹامین کی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اسے مزید ضروری کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام نے روان ہفتے مکہ مکرمہ میں مقیم دو غیرملکی شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا، جو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق مکہ ریجن میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف دی مجاہدین کے گشتی دستوں نے غیرملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ ان افراد پر چرس، ایمفیٹامائنز اور ایسی ادویات کی فروخت اور پھیلاؤ کا الزام ہے جن کی تقسیم طبی ضوابط کے تحت ممنوع ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید ضروری کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے پروزور اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروخت کرنے میں ملوث افراد کی اطلاع متعلہ اداروں کو دیں ،تاکہ ملزماں کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے اور انہیں کسی قسم کے قانونی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے مزید کہا کہ سعودی سرزمین کو منشیات سے پاک کرنا سیکورٹی فورسز کی اوّلین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



