ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران کی شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی سیکیورٹی فوری بحال کی جا سکتی ہے۔
پریس بریفنگ میں معاہدہ نہ ہونے پر نئے سال میں نئے حملوں سے متعلق امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ایرانی عوام کا عزم مزید مضبوط ہو گا، امریکی حکام تقریباً روزانہ ہی نام نہاد فتوحات کے دعوے کرتے رہتے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے پُرعزم ہے اور انہیں جلد از جلد پورا کرے گا، بشرطیکہ دوسرا فریق متعلقہ شرائط کی پابندی کرے۔