دبئی میٹرو بلیو لائن کا تقریباً 30 فیصد کام مکمل، 2029 میں افتتاح ہوگا
دبئی (اردوپوائنٹ، 23 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں میٹرو بلیو لائن منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کا تقریباً 30 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع

دبئی (اردوپوائنٹ، 23 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں میٹرو بلیو لائن منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کا تقریباً 30 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی فیسٹیول سٹی میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور نئی میٹرو ٹرینوں کے ڈیزائن، جدید سہولتوں اور مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
خلیج ٹائمز کے مطابق شیخ حمدان نے اتوار 22 نومبر کو بتایا کہ منصوبے پر تقریباً 14 ہزار کارکن، انجینئرز اور نگران کام کر رہے ہیں، جو مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ گھنٹے کام مکمل کر چکے ہیں۔ بلیو لائن کا افتتاح 9 ستمبر 2029 کو کرنے کا منصوبہ ہے۔ تعمیراتی کام کہاں تک پہنچا؟ دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق بلیو لائن کے زیرزمین اسٹیشنوں کا 32 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ سرنگوں کی کھدائی 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔



