اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے 2020ء میں چین کی فیکٹری میں رقص کی وائرل ویڈیو کو اصلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت سے تیار نہیں کی گئی۔
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث صارفین ایلون مسک کی وائرل ویڈیو کی حقیقت پر سوال اٹھا رہے تھے تاہم مسک نے خود وضاحت کر کے اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کر دی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی پرانی ویڈیو پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نہیں ہے۔‘