World
ایران تنازع اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹکام
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھنے کے خدشے سے ٹرمپ انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تنازع اگلےسال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
مصنف Bilawal Soomro95K بار پڑھا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھنے کے خدشے سے ٹرمپ انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران تنازع اگلےسال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ طویل تعیناتی سے امریکی افواج پر دباؤ بڑھے گا، دفاعی بجٹ میں ممکنہ کٹوتیوں سے جنگی تیاریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آئندہ ڈیموکریٹک قیادت والی کانگریس میں دفاعی اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے، کانگریس بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں پر بھی نگرانی سخت کر سکتی ہے۔
سربراہ امریکی سینٹکام ایڈمرل بریڈ کوپر کی اسرائیلی و سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں


