منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر 2026ء) بحرینی حکام نے ایک غیرملکی لڑکی کو حراست میں لیاہے ، جس نے آن لائن فراڈ کے ذریعے دو کمپنیوں سے 650000 دینار ہتھیا گئی تھی۔ بحرینی میڈیا کے مطابق سائبر کرائم پراسیکیوشن کے سربراہ نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن نے تفتیش مکمل ہونے تک غیرملکی لڑکی کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمہ سائبر فراڈ کے دو الگ الگ واقعات میں ملوث ہےجس کے دوران اس نے مجرمانہ سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی رقوم کو وصول کرنے اور آگے منتقل کرنے کے لیے اپنے ذاتی بینک کھاتوں کا استعمال کیا۔ حکام نے ملزمہ سے رقم ضبط کرکے کمپنی کو واپس کر دی۔ حکام نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن نے ایک بینکنگ ادارے کی جانب سے مشکوک مالیاتی لین دین کی کھوج کے حوالے سے موصول ہونے والی رپورٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ تفتشی ٹیم کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ دھوکہ دہی کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم ملزمہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھیں اور اس نے بعد میں یہ رقوم اپنے دوسرے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی تھی۔ حکا م کے مطابق ملزمے کے اکاؤنٹس تک رسائی معطل کر دی گئی، اور جرم میں ملوث فنڈز کو کامیابی سے ضبط کر لیا گیا۔ چیف پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اسی دوران ایک ایسی کمپنی کے بارے میں بھی رپورٹ موصول ہوئی جو الیکٹرانک فراڈ کا شکار ہو گئی تھی۔ ملزمہ نے کمپنی کے مواصلاتی نظام میں مداخلت کی اور انہیں دھوکہ دے کر ایک کاروباری لین دین کی تکمیل کے لیے رقوم منتقل کروا لی۔ اس کے نتیجے میں 649,997.767 بحرینی دینار ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی آن لائن فراڈ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے، مشکوک افراد یا اداروں سے کوئی مالی معاملہ نہ کرے۔