World
روس نے یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کردیا
روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ کردیا۔
مصنف Sajid Ansari90K بار پڑھا

روس نے یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائلوں سے حملہ کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے27 بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے گئے، حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف سمیت 9 علاقوں کو نشانہ بنایا۔
یوکرین میں آسٹریا اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے بھی حملوں سے متاثر ہوئے۔
پولینڈ نے روس پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔



