World
اٹلی میں کم اجرت اور منہگائی کیخلاف ہڑتال، 100 شہروں میں نظام زندگی مفلوج
اٹلی میں کم اجرت اور منہگائی کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین کنفیڈریشن آف لیبر نے کی ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada27K بار پڑھا

اٹلی میں کم اجرت اور منہگائی کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی اپیل اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین کنفیڈریشن آف لیبر نے کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ہڑتال کے باعث ملک کے 100 شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ دارالحکومت روم سمیت میلان، ٹورینو، نیپولی اور پالیرمو میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق طلبہ تنظیمیں نظام تعلیم میں اصلاحات کے لیے پہلے سے احتجاج کر رہی ہیں اور اٹلی کے 45 شہروں میں مظاہرے کیے۔



