امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، ایسی جنگ ہونی نہیں چاہیے۔ امریکا، روس اور چین جوہری خطرات میں کمی کےلیے مذاکرات پر متفق ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل کا خواہش مند ہے، جو ہمیں قبول ہوگی ہم وہ ڈیل کریں گے۔ امریکا ایک حقیقی معاہدہ چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اظہار کیا کہ ایران نصف صدی سے زیادہ عرصے سے امریکا کے ساتھ منصفانہ اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں رہا۔